آندھراپردیش

چیف منسٹر آندھرا پردیش کی وزیر اعظم اور امیت شاہ سے ملاقات

وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک میمو رنڈم پیش کرتے ہوئے چیف منسرٹ جگن نے انہیں یاد دلایا کہ مرکزی فینانس سکریٹری کی صدارت میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور اس کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ کئی دور کی بات چیت کے باوجود چند اہم، کلیدی مسائل حل نہیں ہوپائے ہیں۔

نئی دہلی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے جمعہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور جگن نے ریاست کی تقسیم کے بعد گزشتہ 9برسوں سے زیرالتواء کئی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے تیز رفتار اقدامات کی خواہش کی۔

متعلقہ خبریں
مرکز نے دیہی ترقی کیلئے اے پی کو بھاری فنڈس جاری کئے
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

 بعدازاں انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے بھی معرض التواء مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک میمو رنڈم پیش کرتے ہوئے چیف منسرٹ جگن نے انہیں یاد دلایا کہ مرکزی فینانس سکریٹری کی صدارت میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور اس کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ کئی دور کی بات چیت کے باوجود چند اہم، کلیدی مسائل حل نہیں ہوپائے ہیں۔

 اے پی تنظیم جدید ایکٹ میں درج کئی مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ چیف منسٹر نے 2014-15 مالیتی سال میں ریسورس وقفہ کے تحت معرض التواء 36,625 کروڑ روپے فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم سے ایڈوائزری کمیٹی کے پولاورم پروجیکٹ کے نظر ثانی55,548 کے تخمینہ مصارف کو قبول کرنے کی خواہش کی ہے۔

 نمائندگی کے حصہ کے طور پر چیف منسٹر نے سال 2014 اور2017 کے دوران برقی سپلائی کے 7058 کروڑ روپے کی اے پی جینکو کو ادائیگی کے مسئلہ پر وزیر اعظم سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ٹی ایس جینکو اے پی کو7,058 کروڑ روپے بقایہ ادا شدنی ہے۔

 تحریری یادداشت میں جگن نے ریاست میں غیر موسمی بارش سے فصلوں کو ہوئے نقصانات کی پابجائی، اور کسانوں کو معاوضہ کی ادائیگی کیلئے نیتی آیوگ کی سفارش پر عمل کرنے کا مشورہ دیاہے۔ دیگر مطالبات کے ساتھ چیف منسرٹ نے مرکزی حکومت سے اے پی میں 12 میڈیکل کالجوں کی منظوری دینے کی بھی خواہش کی ہے۔انہوں نے اے پی کو وعدہ کے مطابق خصوصی موقف بھی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔