کرناٹک
شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا
سنکرانتی پر جب خاتون اپنے بچوں سے ملنے آئی تو شوہر بھی وہاں پہنچ گیا اور اسے نوکری چھوڑکر اس کے ساتھ چلنے کو کہا۔ جس پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا اور برہم شوہر نے تیزاب کی بوتل لے کر اس پر تیزاب پھینک دیا۔
شیوموگہ: بھدراوتی تعلقہ کے گاؤں میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ خاتون ضلع کے میک کین اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ خاتون کی شکایت پر بھدراوتی دیہی پولیس نے کیس درج کرلیا۔ یہ جوڑا جھگڑے کے بعد علاحدہ رہ رہا تھا۔
خاتون بنگلورو کی پارچہ فیکٹری میں جبکہ مرد ٹمکورو میں کام کررہا تھا۔ ان کے تین بچے بھدراوتی تعلقہ میں دادا دادی کے ساتھ مقیم تھے۔ سنکرانتی پر جب خاتون اپنے بچوں سے ملنے آئی تو شوہر بھی وہاں پہنچ گیا اور اسے نوکری چھوڑکر اس کے ساتھ چلنے کو کہا۔ جس پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا اور برہم شوہر نے تیزاب کی بوتل لے کر اس پر تیزاب پھینک دیا۔ خاتون کا چہرہ اور گردن جھلس گئی۔