سابق رکنِ اسمبلی کے فارم ہاؤس پر فائرنگ
پولیس کے مطابق رات تقریباً 9 بجے اطلاع ملی کہ عزیز نگر علاقے میں واقع بی ایم آر فارم ہاؤس میں بغیر اجازت شراب نوشی اور مبینہ منشیات کی پارٹی جاری ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایگل ٹیم، اسپیشل آپریشنز ٹیم (ایس او ٹی) اور مقامی پولیس نے رات تقریباً ساڑھے نو بجے وہاں چھاپہ مارا۔
حیدرآباد: رنگا ریڈی ضلع کے معین آباد علاقے میں سابق رکنِ اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کے فارم ہاؤس پر ہفتہ کی رات پیش آنے والے ایک واقعے نے سنسنی پھیلا دی۔ اس واقعے میں مبینہ طور پر منشیات کے استعمال اور فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
پولیس کے مطابق رات تقریباً 9 بجے اطلاع ملی کہ عزیز نگر علاقے میں واقع بی ایم آر فارم ہاؤس میں بغیر اجازت شراب نوشی اور مبینہ منشیات کی پارٹی جاری ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایگل ٹیم، اسپیشل آپریشنز ٹیم (ایس او ٹی) اور مقامی پولیس نے رات تقریباً ساڑھے نو بجے وہاں چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران موقع پر افرا تفری مچ گئی اور مبینہ طور پر ہوا میں فائرنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق دہلی کے ایک رئیل اسٹیٹ تاجر نمید مشرا نے ریوالور سے فائرنگ کی، جو ریتیش ریڈی کی ملکیت بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے اس اسلحہ کو ضبط کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس پارٹی میں تقریباً دس افراد موجود تھے، جن میں سیاسی اور کاروباری شخصیات بھی شامل تھیں۔
ابتدائی ڈرگ ٹیسٹ میں بتایا گیا ہے کہ روہت ریڈی، نمید مشرا، ریتیش ریڈی، کاسک روی اور ارجن ریڈی کے نمونے مثبت آئے ہیں۔ حتمی تصدیق کے لیے ان کے خون کے نمونے لے کر فارنزک جانچ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔