حیدرآباد

ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رمضان المبارک زیرنگرانی مولانا سیدحسن ابراہیم حسینی قادری سجادپاشاہ معتمد صدرمجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔

حیدرآباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رمضان المبارک زیرنگرانی مولانا سیدحسن ابراہیم حسینی قادری سجادپاشاہ معتمد صدرمجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں
ایس ایس سی امتحانات کی تیاری کے لئے ایک ماہ باقی، طلبہ کو مکمل توجہ دینے کی نصیحت
مکہ مسجد میں نماز تراویح
بجٹ میں اقلیتوں کے لیے ناانصافی پر اجلاس کا انعقاد، قائدین کی شرکت
تلنگانہ:مصیبت میں گھرے افراد کی بروقت مدد۔غیر معمولی خدمات پر کانسٹیبل شراون کمارکو باوقارراشٹرپتی جیون رکشاپدک
اردو مسکن میں کیاٹ اکیڈمی کے زیراہتمام طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تہنیتی تقریب

شہر حیدرآباد میں مطلع صاف تھا‘چاند نظر آگیا نیز اسی طرح ملک کے بیشتر مقامات سے بھی عام رویت کی اطلاعات ملی ہیں۔

لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 12 مارچ منگل یکم رمضان المبارک ہوگی۔

اجلاس میں مولانا سیدحسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد‘مولانا سیدشاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری‘مولانا سیدشاہ محمودبادشاہ قادری زرین کلاہ‘مولانا سیداولیاء حسینی مرتضی پاشاہ‘

مولانا سید ظہیرالدین علی صوفی‘ مفتی سید صغیر احمد نقشبندی‘مولانا سید آل مصطفی قادری الموسدی علی پاشاہ‘مولانا سید شیخن احمد شطاری قادری کامل پاشاہ‘

مولانا ڈاکٹر سیدعلی حسینی قادری علی پاشاہ‘ مولانا مشہود احمد‘مولانا قطب الدین حسینی‘مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ اور قاضی سید نوراللہ فاروق عارفی نے شرکت کی۔