یوروپ

سویڈن میں زیادہ متعدی منکی پاکس کے نئے ویرینٹ کا پہلا معاملہ

ہیلتھ ایجنسی کے ایک وبائی امراض کے ماہر میگنس گیسلن نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ مریض کو افریقہ کے ایک ایسے علاقے کا سفر کرتے ہوئے انفیکشن ہوا جہاں منکی پوکس کلیڈ I پھیل رہا ہے ۔

ہیلسنکی: سویڈن میں منکی پوکس کے زیادہ متعدی کلیڈ  ویریئنٹ کا پہلا معاملہ پایا گیا ہے,ملک کی پبلک ہیلتھ ایجنسی نے جمعرات کو کہا کہ یہ افریقہ سے باہر اس ویریئنٹ کا پہلا تصدیق شدہ معاملہ بھی ہے۔

متعلقہ خبریں
منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض ائیرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار

 ہیلتھ ایجنسی کے ایک وبائی امراض کے ماہر میگنس گیسلن نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ مریض کو افریقہ کے ایک ایسے علاقے کا سفر کرتے ہوئے انفیکشن ہوا جہاں منکی پوکس کلیڈ I پھیل رہا ہے ۔

یہ رپورٹ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پوکس کو بین الاقوامی تشویش کی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دینے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ ہیلتھ ایجنسی نے بتایا کہ پچھلے ویریئنٹ کے برعکس، جو بنیادی طور پر جنسی رابطے کے ذریعے پھیلتا تھا، کلیڈ I اب بنیادی طور پر گھریلو رابطوں کے ذریعے پھیل رہا ہے اور اکثر بچوں کو متاثر کرتا ہے۔

 یہ 2022 میں بین الاقوامی سطح پر پھیلے کلیڈ II بی ویریئنٹ جیسی بیماری کا سبب بنتا ہے، لیکن کلیڈ I کی وجہ سے صورتحال زیادہ سنگین ہو سکت ہے اور اس میں شرح اموات نسبتاً زیادہ ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ سویڈن کلیڈ I کے مریضوں کی تشخیص، علاج اور الگ تھلگ کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس نے پہلے اشارہ دیا تھا کہ ملک میں مختلف ویریئنٹ کے الگ الگ معاملے سامنے آسکتے ہیں۔ سویڈن میں انفیکشن کی پچھلی لہر میں تقریباً 300 منکی پوکس کلیڈ II بی معاملوں کی اطلاع دی تھی۔

a3w
a3w