انٹرٹینمنٹ

ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز

ریتک روشن نے اپنے پاس کھڑے فائٹر جیٹ پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔ وہ کیمرے کی طرف پیٹھ کر کے کھڑے ہیں اور ہوائی جہاز کو دیکھ رہے ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن کی آنے والی فلم فائٹر کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سونم کپور بالی ووڈ میں واپسی کرنا چاہتی ہیں
جونیئر این ٹی آر کی فلم ’ دیورا‘ کا فرسٹ لک ریلیز
ایس آئی او تلنگانہ نے تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ سفارشات پر کتابچہ جاری کیا
فلم بیڈ نیوز نے پہلے ویک اینڈ میں 30 کروڑ روپے کمالئے
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا

ہریتک روشن نے اپنی آنے والی فلم ’فائٹر‘کا پہلا سین سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ تصویر میں ریتک کو فوجی کی وردی میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے پاس کھڑے فائٹر جیٹ پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔ وہ کیمرے کی طرف پیٹھ کر کے کھڑے ہیں اور ہوائی جہاز کو دیکھ رہے ہیں۔

ہریتک روشن نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ‘فائٹر، 25 جنوری 2024 اور ‘فائٹر’ کو ریلیز ہونے میں 7 ماہ باقی ہیں۔ ‘فائٹر’ میں دیپیکا پڈوکون، انیل کپور بھی اہم کرداروں میں ہیں۔