حیدرآباد

کمشنرپولیس کے اجلاس پر حریف ٹولیوں کی طلبی

کمشنر پولیس کے سرینواس ریڈی سے یہ سوال کیا جارہاہے کہ آیا شہر میں مسلم روڈی شیٹرس اور ٹولیوں میں سرگرم ہیں؟آج سٹی کمشنرپولیس اے سرینواس ریڈی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اگلنرلگٹو)کے اختیارات کا استعمال کیا۔

حیدرآباد: کمشنر پولیس کے سرینواس ریڈی سے یہ سوال کیا جارہاہے کہ آیا شہر میں مسلم روڈی شیٹرس اور ٹولیوں میں سرگرم ہیں؟آج سٹی کمشنرپولیس اے سرینواس ریڈی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اگلنرلگٹو)کے اختیارات کا استعمال کیا۔

پریس نوٹ کے بموجب کمشنرکے اجلاس پر کالاپتھرکے روڈی شٹرمحمدشہانوازغازی اور مخالف ٹولی کے محمد ارباز کوطلب کیاگیا اورانہیں پابندکیاگیا۔یہ دوٹولیاں کالاپتھر اور میلاردیوپلی میں 3 افراد کے قتل میں ملوث تھیں۔ان ٹولیوں کے خلاف قتل‘اقدام قتل اور سازش کرنے کے علاوہ دیگر مقامات بھی درج ہیں۔

اس کے علاوہ فلک نما پولیس حدودمیں بھی قتل کی واردات انجام دے چکے ہیں۔

بنجارہ ہلز کے روڈی شٹرسیدمجیدعرف بنگال عرف ڈاکٹر اور مخالف ٹولی سید اعجاز عرف گولی عرف گالی کٹہ اعجاز‘روڈی شیٹر آصف نگر کی ٹولیوں کے خلاف بھی قتل‘اقدام قتل‘آرمس ایکٹ کے علاوہ دیگر کئی مقدمات درج ہے۔

اس ٹولی کوبھی پابندکیاگیا۔ان تمام سے کہاگیا کہ امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جائے گی تو ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی اور ان تمام 107 سی آرپی سی کے تحت بانڈاوورکروایا جائے۔بناشورٹنرکے یا شورٹنرکے بانڈاوور کیاجاتاہے۔

a3w
a3w