انٹرٹینمنٹ

جونیئر این ٹی آر کی فلم ’ دیورا‘ کا فرسٹ لک ریلیز

'دیورا' کی تخلیق یوواسودھا آرٹس اور این ٹی آر آرٹس نے اور ننداموری کلیان رام نے پیش کیا ہے۔ یہ فلم 05 اپریل 2024 کو پان انڈیا پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔

ممبئی: جنوبی ہند کے اسٹار این ٹی آر جونیئر کی آنے والی فلم دیورا کا پہلا لک ریلیز ہو گیا ہے۔ این ٹی آر جونیئر نے اپنی آنے والی فلم ‘دیورا’ کے ٹائٹل کا اعلان کیا ہے جس کا عنوان پہلے این ٹی آر 30 دیا گیا تھا ۔

متعلقہ خبریں
این ٹی آر کی صدسالہ جینتی۔ چرنجیوی، پون کلیان اور وینکیا نائیڈو کا خراج
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری
ایس آئی او تلنگانہ نے تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ سفارشات پر کتابچہ جاری کیا
ورون دھون اور جانہوی کپور کی فلم بوال کا ٹریلر ریلیز

 اس ایکشن ڈرامہ کو کورٹلا شیوا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ لک میں این ٹی آر جونیئر ایک الفا مین کی طرح نظر آرہے ہیں جو اس ایکشن مشن پر ہے۔

‘دیورا’ کی تخلیق یوواسودھا آرٹس اور این ٹی آر آرٹس نے اور ننداموری کلیان رام نے پیش کیا ہے۔ یہ فلم 05 اپریل 2024 کو پان انڈیا پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔

فلم میں جھانوی کپور اور سیف علی خان کے بھی اہم کردار ہیں۔ ‘دیورا’ جھانوی کپور کی تیلگو انڈسٹری میں پہلی فلم ہے۔ اس فلم کو میکلینینی سدھاکر اور کوساراجو ہری کرشنا نے پروڈیوس کیا ہے۔