دہلی
ایک ملک، ایک الیکشن جے پی سی کی پہلی میٹنگ (ویڈیو)
ایک ملک‘ ایک الیکشن بلوں کی جانچ کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں چہارشنبہ کے دن متضاد آراء سامنے آئیں۔
نئی دہلی: ایک ملک‘ ایک الیکشن بلوں کی جانچ کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں چہارشنبہ کے دن متضاد آراء سامنے آئیں۔
اپوزیشن نے اسے دستور کے بنیادی تانہ بانہ اور وفاقیت پر حملہ قراردیا جبکہ بی جے پی ارکان ِ پارلیمنٹ نے اس کی تائید کی۔
39 رکنی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ نے وزارت ِ قانون و انصاف کے پریزنٹیشن کے بعد سوالات کئے۔
کانگریس کی پرینکا گاندھی وڈرا نے اس دعویٰ پر سوال اٹھایا کہ بیک وقت الیکشن سے اخراجات گھٹیں گے۔