حیدرآباد
ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ، حیدرآباد میں ٹریفک والنٹرس کے طورپرزنخوں کی خدمات
یہ ہندوستان کا پہلا زنخوں کی سرکاری طورپر بھرتی کا پروگرام ہے۔اس کا مقصد اس طبقہ کی بہبود ہے۔وزیراعلی ریونت ریڈی کی ہدایت کے بعد 39 زنخوں کی خدمات تربیت کی تکمیل کے بعد اس مقصد کے لئے حاصل کی گئی۔
حیدرآباد: ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے تجربہ کے طورپر حیدرآباد میں ٹریفک کو منظم کرنے کے لیے زنخوں کی خدمات ٹریفک والنٹرس کے طورپرحاصل کی گئی ہیں۔ان کو مناسب تربیت دی گئی اورپیر سے انہوں نے اپنی خدمات کاآغاز کردیا۔وزیراعلی ریونت ریڈی نے حکام کو ہدایت دی تھی کہ وہ ٹریفک کے انتظام میں بہتری کیلئے ٹریفک والنٹرس کے طور پران کی خدمات کو حاصل کریں۔
یہ ہندوستان کا پہلا زنخوں کی سرکاری طورپر بھرتی کا پروگرام ہے۔اس کا مقصد اس طبقہ کی بہبود ہے۔وزیراعلی ریونت ریڈی کی ہدایت کے بعد 39 زنخوں کی خدمات تربیت کی تکمیل کے بعد اس مقصد کے لئے حاصل کی گئی۔
اگر حیدرآباد میں ان کی تعیناتی کے نتائج بہتر ہوتے ہیں تو حکومت ریاست بھر کے مختلف محکموں میں زنخوں کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔