جرائم و حادثات

حیدرآباد:گودام میں آگ لگ گئی۔50لاکھ روپئے کے سی سی ٹی وی کیمرے جل کرخاکستر

شہرحیدرآباد کے علاقہ کوٹھی کی گجراتی گلی کے ایک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ کوٹھی کی گجراتی گلی کے ایک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
ایس ایس سی امتحانات کی تیاری: مفتی ڈاکٹر حافظ صابر پاشاہ قادری کی طلبہ کو اہم ہدایات
بودھن میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا شاندار آغاز
قرآن پاک قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری

کل شب پیش آئے اس واقعہ میں تقریبا50لاکھ روپئے مالیت کے گودام میں رکھے سی سی ٹی وی کیمرے بڑے پیمانہ پر جل کرخاکستر ہوگئے تاہم کسی کے جھلسنے یا کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نظرآیا۔مقامی افرادنے فوری طورپر چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائربریگیڈ کے عملہ کو اس بات کی اطلاع دی جنہوں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔