گھوڑے جیسی عجیب و غریب سمندری مخلوق دیکھ کر ماہی گیرحیرانی میں مبتلا
ماہی گیروں نے یہ نایاب مچھلی جزیرے تیوی کے میلویل کے قریب پکڑی۔ یہ مچھلی انسانی قد سے بھی لمبی ہے اور اسے 'اور مچھلی' بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی آنکھیں کسی پلیٹ کے سائز کی ہیں، جبکہ اس کا سر گھوڑے کی طرح ہے۔
کینبرا: آسٹریلیا میں ماہی گیروں نے گہرے سمندر سے ایک عجیب و غریب مچھلی پکڑی ہے جو گھوڑے جیسی شکل کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ماہی گیروں نے یہ غیر معمولی مچھلی گہرے سمندر میں پکڑی ہے، جسے ‘ڈومز ڈے فش’ کا نام دیا گیا ہے اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ماہی گیروں نے یہ نایاب مچھلی جزیرے تیوی کے میلویل کے قریب پکڑی۔ یہ مچھلی انسانی قد سے بھی لمبی ہے اور اسے ‘اور مچھلی’ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی آنکھیں کسی پلیٹ کے سائز کی ہیں، جبکہ اس کا سر گھوڑے کی طرح ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ مچھلی عام طور پر سمندر کی ایک ہزار میٹر تک کی گہرائی میں پائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے اسے دیکھنا کم ہی نصیب ہوتا ہے۔ اس سے قبل، اس مچھلی کو اکثر ساحل پر مردہ حالت میں دیکھا گیا ہے۔
جب اس نایاب مچھلی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے آنے لگے۔ ایک صارف نے لکھا کہ "یہ مچھلی بالکل سائنس فکشن فلموں کی طرح ہے”، جبکہ دوسرے نے کہا، "یہ کیا مخلوق ہے؟ اس سے پہلے ایسی مچھلی کبھی نہیں دیکھی۔”