بھارتسوشیل میڈیا

ماہ رمضان میں خوردنی تیلوں کے دام بڑھنے کا اندیشہ

بھارت میں خوردنی تیلوں کے دام پڑھنے کا اندیشہ ہے کیونکہ دنیا میں پام آئیل درآمد کرنے والے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا نے پام آئیل کی برآمداد میں پابندیاں لگانے کا اشارہ دیا ہے۔

دہلی: بھارت میں خوردنی تیلوں کے دام بڑھنے کا اندیشہ ہے کیونکہ دنیا میں پام آئیل درآمد کرنے والے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا نے پام آئیل کی برآمداد میں پابندیاں لگانے کا اشارہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت انڈونیشیا سے سب سے زیادہ مقدار میں پالم آئیل خریدتا ہے۔

انڈونیشیا ماہ رمضان میں گھریلو ضروریات کی خاطر پالم آئیل برآمداد پر پابندیاں لگانا چاہتا ہے تاکہ گھریلو سطح پر خوردنی تیلوں کے دام مستحکم رہ سکے۔

انڈونیشیا نے مئی اور جون مہینہ تک برآمداد پر پابندیوں کی بات کہی ہے ایسے میں تیلوں کی بین الاقوامی منڈی میں پام آئیل کے داموں کو لے کر تذبذب پایا جارہا ہے۔