تلنگانہ

کانگریس حکومت نے 11ماہ کے دوران تلنگانہ سے تاریکی کو ختم کردیا۔ چیف منسٹر کا دعویٰ

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ہفتہ کے روز کہا کہ گزشتہ 11مہینوں کے دوران تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے سابق بی آر ایس حکومت کی اداسی اور مایوسی کی فضاء کو دور کرتے ہوئے ریاست سے تاریکی کوختم کردیا ہے۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ہفتہ کے روز کہا کہ گزشتہ 11مہینوں کے دوران تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے سابق بی آر ایس حکومت کی اداسی اور مایوسی کی فضاء کو دور کرتے ہوئے ریاست سے تاریکی کوختم کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
موڑتاڑ میں بی آر ایس کا راستہ روکو احتجاج
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام

وہ، وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کررہے تھے، وزیر اعظم مودی نے اپنے پوسٹ میں یہ کہا تھا کانگریس زیر اقتدار ریاستوں ہماچل پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ میں ترقیاتی عمل رک گیا ہے اور ان ریاستوں کی مالی صحت خراب سے بدتر ہورہی ہے۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے بیان میں تلنگانہ اور کانگریس حکومت کے بارے میں غلط فہیموں کے ازالہ اور حقائق پر مبنی غلطیوں کی وضاحت کرنے پر مجھے بے حد خوشی محسوس ہوگی۔ ریونت ریڈی نے اپنے پوسٹ میں یہ بات کہی۔

جمعہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے سلسلہ وار پوسٹ میں کہا تھا کہ انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرتے ہوئے کانگریس، عوام کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہوگئی کیونکہ کانگریس پارٹی کو یہ معلوم ہے کہ ان انتخابی وعدوں کو وہ کبھی پورا نہیں کرے گی۔ ریونت ریڈی نے مودی کے پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام سے کیا گیا کہ ہر ایک وعدہ ہمارے لئے ایک مقدس عہد ہے۔

گزشتہ 11ماہ کے دوران کانگریس حکومت نے سابق بی آر ایس حکومت کی اداسی اور مایوسی کی فضاء کو ختم کرتے ہوے ریاست سے تاریکی کے عمل کوختم کیا ہے۔ مودی سے راست مخاطب ہوتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ صبح کے سورج کی طرح تلنگانہ کا آفتاب اب طلوع ہورہا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ عنان اقتدار سنبھالنے کے دو دنوں کے اندر حکومت تلنگانہ نے پہلے اور دوسرے انتخابی وعدوں کو نافذ کرکے دکھایا ہے۔

ریاست میں سرکاری بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ دوسرے وعدہ کے تحت راجیو گاندھی آروگیہ شری ہیلت اسکیم کے تحت ہر مستحق کو علاج کیلئے10لاکھ روپے تک طبی سہولت دی گئی ہے۔

کانگریس حکومت کے ایک سال کی تکمیل سے قبل ریاست میں ملک کی سب سے بڑی18ہزار کروڑ روپے کے کسانوں کی قرض معافی اسکیم کو نافذ کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت22لاکھ کسانوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ کسان، قرض معافی کا انتظار کررہے جس کا وعدہ آپ (وزیر اعظم مودی) نے کیا تھا۔

ریڈی نے کہا کہ ریاست کی خواتین کو مفت برقی سربراہ کی جارہی ہے اور گھریلو خواتین کو ماہانہ200 یونٹ برقی مفت استعمال کرسکتی ہیں۔200یونٹ برقی استعمال کرنے پر بجلی چارجس وصول نہیں کئے جارہے ہیں۔ چیف منسٹر نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے مختلف سطحوں پر امتحانات کو باقاعدگی کے ساتھ منعقد کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تقررات کی مہم شروع کی ہے۔

حکومت نے تاحال50 ہزار اہل نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کی ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت تلنگانہ کے اس اقدام کی مثال بی جے پی برسراقتدار ریاستوں میں ملنا مشکل ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ان کی حکومت موسیٰ ندی کی بحالی کے اقدامات کررہی ہے جسے پیشرو حکومت نے مبینہ طور پر نظر ا نداز کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ، جھیلوں اور دیگر اہم ذخائر آب کا تحفظ کررہی ہے جنہیں گزشتہ10 برسوں کے دوران تباہ کردیا گیا اور ان ذخائر آب کی اراضیات پر قبضوں کو نہیں روکا گیا تھا۔