تمل ناڈو میں دو بسوں کی ٹکر سے پانچ افراد ہلاک، 42 زخمی
انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چنئی سے مارتھنڈم جا رہی نجی بس کا ڈرائیور گاڑی پر سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے باعث بس دوسری لین میں چلی گئی اور مدورائی سے تریچی جا رہی ٹی این ایس ٹی سی کی بس سے ٹکرا گئی۔
چنئی: تمل ناڈو میں مدورائی ضلع کے کوٹم پٹی کے پاس پیر کی علی الصبح ایک نجی بس اور تمل ناڈو اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس کے درمیان ہونے والے تصادم میں پانچ افراد ہلاک اور 42 دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں چار مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے مدورائی کے سرکاری راجاجی میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چنئی سے مارتھنڈم جا رہی نجی بس کا ڈرائیور گاڑی پر سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے باعث بس دوسری لین میں چلی گئی اور مدورائی سے تریچی جا رہی ٹی این ایس ٹی سی کی بس سے ٹکرا گئی۔
یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹی این ایس ٹی سی کی بس پلٹ گئی، جبکہ نجی بس کا اگلا حصہ پوری طرح تباہ ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں بسوں میں پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکال کر اسپتالوں میں پہنچایا۔