حیدرآباد

حیدرآباد کے پُرانے شہر کے علاقہ گلزار حوض میں عمارت میں خوفناک آگ،پانچ افرادجھلس گئے

زیورات کی دکانوں میں اُس وقت کوئی موجود نہیں تھا، تاہم بالائی منزلوں پر کچھ خاندان رہائش پذیر تھے۔ اطلاع ملنے پر مغل پورہ اور گولی گوڑہ فائر اسٹیشنس سے فائر بریگیڈس فوری طور پر موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے پُرانے شہر کے علاقہ گلزار حوض میں اتوار کی صبح ایک عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجہ میں پانچ افراد جھلس گئے۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
حیدرآباد میں مہندرا کار شوروم میں مہیب آتشزدگی۔7کاریں جل گئیں
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

آگ عمارت کے نچلے حصے میں واقع زیورات کی دکانوں سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے تین منزلہ عمارت کی بالائی منزلوں تک پھیل گئی۔

زیورات کی دکانوں میں اُس وقت کوئی موجود نہیں تھا، تاہم بالائی منزلوں پر کچھ خاندان رہائش پذیر تھے۔ اطلاع ملنے پر مغل پورہ اور گولی گوڑہ فائر اسٹیشنس سے فائر بریگیڈس فوری طور پر موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔

فائر بریگیڈ کے عہدیداروں نے عمارت میں پھنسے پانچ افراد کو بحفاظت باہر نکالا۔ آگ بجھانے کے دوران ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ عمارت تک پہنچنے کا کوئی مناسب راستہ موجود نہیں تھا، جس کے باعث عہدیداروں کو قریبی عمارتوں پر چڑھ کر آگ بجھانے کی کوشش کرنی پڑی۔