تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات، صرف ایک امیدوار کے نام پر مشتمل بی جے پی کی دوسری فہرست جاری

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے 30 نومبر کو ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے جمعہ کواپنی دوسری فہرست میں ایک امیدوار کے نام کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے 30 نومبر کو ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے جمعہ کواپنی دوسری فہرست میں ایک امیدوار کے نام کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
حلقہ اسمبلی نامپلی سے بہوجن مکتی پارٹی امیدوار نذیر احمد انصاری کا پرچہ نامزدگی داخل
تلنگانہ میں محض 2 فیصد ووٹ شیئر کے فرق سے کامیابی کا فیصلہ
بی آر ایس پر پول مینجمنٹ کاالزام، عوام برائے فروخت نہیں
بی آر ایس ہیٹرک کرے گی، جگتیال اور کورٹلہ میں کویتا کا دعویٰ

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور ہیڈکوارٹر انچارج ارون سنگھ نے آج ایک پریس ریلیز میں کہا کہ پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کی قیادت میں پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے محبوب نگر (74) اسمبلی حلقہ سے اے پی متھن کمار ریڈی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے اس سے قبل 22 اکتوبر کو 52 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ آج دوسری فہرست جاری کرنے کے ساتھ ہی، بی جے پی نے اب 119 اسمبلی سیٹوں میں سے کل 53 امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔