حیدرآباد

پرانا شہر حیدرآبادکے کنچن باغ پولیس اسٹیشن کے حدود میں فلیگ مارچ

تلنگانہ میں انتخابات کے پیش نظرپولیس چوکس ہوگئی ہے جو مختلف مقامات پر فلیگ مارچ کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں انتخابات کے پیش نظرپولیس چوکس ہوگئی ہے جو مختلف مقامات پر فلیگ مارچ کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
پرانے شہر میں پولیس کا فلیگ مارچ
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

اسی کے حصہ کے طورپر پرانا شہر حیدرآبادکے کنچن باغ پولیس اسٹیشن کے حدود میں فلیگ مارچ کیاگیا جس میں سٹی آرمڈ پولیس اور کنچن باغ پولیس کے ملازمین نے مشترکہ طورپر حصہ لیا۔

حافظ بابا نگر سی،اے،بی ایچ بلاک میں یہ فلیگ مارچ کیاگیا۔انتخابات میں عوام میں بھروسہ پیداکرنے اور بغیر کسی خوف کے ووٹ کے استعمال کیلئے ان میں بیداری پیداکرنے کیلئے یہ فلیگ مارچ کیاگیا۔

آئندہ دنوں کے دوران مزید فلیگ مارچ دیگر علاقوں میں کئے جائیں گے۔پولیس عہدیداروں نے کہا کہ چونکہ ریاست میں انتخابات کے پیش نظر ضابطہ اخلاق نافذ ہے،اسی کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کو پولیس سے حاصل اجازت میں جو شرائط بتائی جارہی ہیں، ان پر عمل کو یقینی بنایاجائے، ساتھ ہی پٹاخے نہ چھوڑے جائیں۔

پولیس نے کہا کہ 100افراد کی اجازت لے کر 200تا300افراد کو ریلی میں شامل کرناانتخابی قواعد کی خلاف ورزی ہے۔پولیس نے کہا کہ انتخابی قواعد پر عمل نہ کرنے پر مقدمات درج کئے جائیں گے۔