شمالی بھارت

مدھیہ پردیش انتخابات: تلنگانہ کے 2000ہوم گارڈس کی تعیناتی

مدھیہ پردیش کے انتخابات کیلئے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تقریبا دو ہزار ہوم گارڈس سیکوریٹی انتظاما ت کریں گے۔

حیدرآباد: مدھیہ پردیش کے انتخابات کیلئے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تقریبا دو ہزار ہوم گارڈس سیکوریٹی انتظاما ت کریں گے۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

حیدرآباد کے 800ہوم گارڈس اور اضلاع کے 1200ہوم گارڈس مدھیہ پردیش پہنچے جن کو 13تا18نومبر چندھ واڑہ اور سیونی اضلاع میں بندوبست کی ڈیوٹی پر تعینات کیاگیا ہے جہاں پر 17نومبر کوووٹ ڈالے جانے والے ہیں۔

یہ ملازمین پولیس ڈیوٹی کے بعد تلگوریاست واپس ہوجائیں گے۔تلنگانہ، مدھیہ پردیش کے انتخابات کے لئے سب سے زیادہ پولیس ملازمین کو بھیج رہا ہے۔

a3w
a3w