تلنگانہ

فلکسی تنازعہ، سدی پیٹ میں کشیدگی،بی آرایس اورکانگریس کارکن متصادم

ہریش راو نے کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کامطالبہ کرتے ہوئے وزیراعلی کو چیلنج کیا تھا جس پر وزیراعلی ریونت ریڈی نے انہیں 15اگست تک کسانوں کے قرضہ جات کی معافی پر اسمبلی کی رکنیت سے استعفی کا چیلنج کیاتھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں کل رات دیرگئے ڈرامہ دیکھاگیا کیونکہ کسانوں کے قرضوں کی معافی پر سابق وزیر و بی آرایس لیڈرہریش راوسے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کے مقامی لیڈروں اورکارکنوں نے فلکسی بورڈس لگائے جن کو نکالنے کیلئے بی آرایس کے کارکن پہنچ گئے جس کی وجہ سے کشیدگی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس کچرا پارٹی:کے ٹی آر
وائی ایس وویکا نندا قتل کے ملزم دستگیر کے والد حملہ میں زخمی
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
محمد یوسف نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج

ہریش راو نے کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کامطالبہ کرتے ہوئے وزیراعلی کو چیلنج کیا تھا جس پر وزیراعلی ریونت ریڈی نے انہیں 15اگست تک کسانوں کے قرضہ جات کی معافی پر اسمبلی کی رکنیت سے استعفی کا چیلنج کیاتھا۔

وزیراعلی نے 15اگست کو کسانوں کے قرضہ جات کو معاف کردیا جس پر کانگریس کے لیڈروں نے ہریش راو سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے فلکسی بورڈس لگائے جس پر تنازعہ ہوگیا۔بی آرایس کے کارکن اور قائدین بڑی تعداد میں فلکسی بورڈ س کو نکالنے کیلئے پہنچ گئے۔

دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی جس پر کشیدگی پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔بی آرایس کے لیڈروں نے الزام لگایا کہ ان کی جانب سے لگائے گئے فلکسی بورڈس جس میں وزیراعلی سے استعفی کامطالبہ کیاگیا تھا، نکال دیئے گئے ہیں جبکہ پولیس، کانگریس کے کارکنوں کے فلکسی بورڈس کی حفاظت کررہی ہے۔