جگتیال میں کے کویتا کیخلاف فلکسی بورڈس
کویتا جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر ہیں سے ڈبل بیڈ روم مکانات، بند شوگر فیکٹری کو کھولنے جیسے امور کو نمایاں کیاگیا ہے تاہم میڈیا کے دیکھنے سے پہلے ہی بلدیہ کے عملے نے ان فلکسی بورڈس کو ہٹا دیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون سازکونسل کے کویتا کے خلاف فلکسی بورڈس لگائے گئے۔
کویتا جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر ہیں سے ڈبل بیڈ روم مکانات، بند شوگر فیکٹری کو کھولنے جیسے امور کو نمایاں کیاگیا ہے تاہم میڈیا کے دیکھنے سے پہلے ہی بلدیہ کے عملے نے ان فلکسی بورڈس کو ہٹا دیاگیا۔
کویتا،آج جگتیال کے دورہ کررہی تھیں تاہم بی آرایس لیڈربی لکشمن کی اچانک موت کے سبب انہوں نے اس دورہ کو ملتوی کردیا۔ ای ڈی کی جانچ کے بعد پہلی بار ضلع کا دورہ کرنے والی کویتا کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔
دوسری طرف، ضلع کے ایس پی نے کہا کہ پولیس ایکٹ ضلع میں یکم سے 30 اپریل تک نافذ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پیشگی اجازت کے بغیر عوامی اجتماع اور جلسوں کا اہتمام نہ کیاجائے۔عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ امن و امان میں خلل ڈالے بغیر تعاون کریں۔