تلنگانہ

پڑوسی نے مرغیوں کو ہلاک کردیا، خاتون کی پولیس میں شکایت

پولیس سے کی گئی شکایت میں اس خاتون نے کہا کہ وہ روٹی روزی کیلئے مرغیوں کو پالتی ہے تاہم اس کی پڑوس میں رہنے والی خاتون کی بہو نے اس کی مرغیوں کو ہلاک کردیا۔

حیدرآباد: ایک انوکھے واقعہ میں ایک خاتون نے پڑوسی خاتون کی جانب سے اس کی مرغیوں کو ہلاک کرنے کی پولیس سے شکایت کی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے گونڈالکشمی تانڈہ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
قتل کے ملزم مندر پجاری کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
پلوامہ میں کشمیری پنڈت سنجئے شرما کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا

پولیس سے کی گئی شکایت میں اس خاتون نے کہا کہ وہ روٹی روزی کیلئے مرغیوں کو پالتی ہے تاہم اس کی پڑوس میں رہنے والی خاتون کی بہو نے اس کی مرغیوں کو ہلاک کردیا۔وہ ہلاک مرغیوں کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچی اور پولیس سے شکایت کی اورکہاکہ خاتون کی بہو قبل ازیں ا س کی بطخوں کو بھی مارچکی ہے۔

اس نے کہاکہ پڑوس میں رہنے والی خاتون کی بہو اس کو بھی ہلاک کرسکتی ہے۔اس نے کہاکہ اس معاملہ کو گرام پنچایت کے علم میں بھی لایاگیا تاہم گرام پنچایت نے اس شکایت کو نظرانداز کردیا جس کے بعد وہ انصاف کیلئے پولیس سے رجوع ہوئی۔