اے پی اور تلنگانہ میں کئی مقامات پر کہر، گاڑی سواروں کو مشکلات
وشاکھاپٹنم سے لے کر حیدرآباد تک کے وسیع علاقہ میں اچانک کہر دیکھی گئی۔ اس صورتحال کے باعث قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافروں اور گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی مقامات پر گاڑیوں کی رفتار کم ہوگئی۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے کئی علاقوں میں آج صبح کہرکی وجہ سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
وشاکھاپٹنم سے لے کر حیدرآباد تک کے وسیع علاقہ میں اچانک کہر دیکھی گئی۔ اس صورتحال کے باعث قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافروں اور گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی مقامات پر گاڑیوں کی رفتار کم ہوگئی۔
حکام نے سڑکوں پر موجود ڈرائیوروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ڈرائیونگ کریں۔ صرف سڑکیں ہی نہیں، بلکہ فضائی سفر بھی اس موسم سے متاثر ہو رہا ہے۔
حیدرآباد اور وشاکھاپٹنم کے ایرپورٹس پر کہر کی وجہ سے پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اس لیے مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی متعلقہ پرواز کا اسٹیٹس لازمی چیک کر لیں۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی لہر اور ہوا میں نمی کے باعث اگلے چند دنوں تک صبح کے اوقات میں ایسی ہی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔