حیدرآبادصحت
ٹرینڈنگ

قبائلی نوجوان کے سینہ سے تیر کو نکالنے پر نمس کے ڈاکٹروں کی ستائش

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (نمس) کے ڈاکٹروں کی ستائش کی جنہوں نے ایک قبائلی نوجوان کی جان بچانے کے لیے اس کے سینے میں پیوست تیر کو آپریشن کرتے ہوئے کامیابی سے نکال دیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (نمس) کے ڈاکٹروں کی ستائش کی جنہوں نے ایک قبائلی نوجوان کی جان بچانے کے لیے اس کے سینے میں پیوست تیر کو آپریشن کرتے ہوئے کامیابی سے نکال دیا۔

متعلقہ خبریں
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر

گٹی کویا قبیلہ ضلع بیجاپور چھتیس گڑھ کے اوسر علاقہ سے تعلق رکھنے والے17سالہ سودی نندا نامی نوجوان کو ایک ہفتہ قبل غلطی سے ایک تیر پوست ہو گیا تھا۔

کیونکہ یہ تیر دل اور پھیپھڑوں کے عین درمیان میں لگاہواتھاافرادخاندان نے متاثرہ نوجوان کو پہلے بھدراچلم ہسپتال اور پھر ورنگل کے ایم جی ایم ہسپتال لے گئے تاہم حالت بگڑنے پر ڈاکٹرس نے انہیں نمس حیدرآباد لے جانے کا مشورہ دیا۔

ڈاکٹر امریشور راؤ، ہیڈ، کارڈیوتھوراسک (CT) سرجری، نمس، اور ڈاکٹر گوپال نے ابتدائی تشخیص کی اور بعد میں ایک طویل تھکا دینے والا آپریشن انجام دیا جو تقریباً چار گھنٹوں تک جاری رہا، جس کے نتیجہ میں قبائلی نوجوانوں کے جسم سے تیر کو کامیابی کے ساتھ نکال دیا گیا۔

ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ نوجوان اس وقت صحت مند ہے اور اس کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اتوار کو ‘X’ پراپنے ایک بیان میں، چیف منسٹر نے کہا کہ نمس نے ایک بار پھر ادارے پر عام لوگوں کے اعتماد کو ثابت کر دیا ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا میں چاہتا ہوں کہ نمس مستقبل میں مزید وسیع طبی خدمات فراہم کرے اور غریبوں کے لیے ایک مقدس مقام کے طور پراپنی پہچان بناے۔

a3w
a3w