دہلی

لوک سبھا میں مسلسل ساتویں دن نہیں چل سلا وقفہ سوال

لوک سبھا میں جمعہ کو بھی وقفہ سوالات نہیں چل سکا اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں جمعہ کو بھی وقفہ سوالات نہیں چل سکا اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی

مسٹر برلا نے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی، اپوزیشن کے ارکان نے نشست کے سامنے آکر ہنگامہ شروع کردیا۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ پچھلی بار 2019 میں تحریک عدم اعتماد لائی تھی، پھر اسی دن اس پر بحث ہوئی، اس بار ایسا کیوں ہوا کہ اب تک بحث شروع نہیں ہوئی۔

اسپیکر نے ہنگامہ کرنے والے ارکان سے پوچھا ’’آپ وقفہ سوالات نہیں چلانا چاہتے۔ وقفہ سوالات چلایئے۔

آل پارٹی میٹنگ میں بھی میں نے سب کوایوان کی کارروائی چلانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی تھی۔ ایوان اصول و ضوابط کے مطابق چلتا ہے، ہنگامہ آرائی سے نہیں چلتا۔

ایوان میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ 2019 میں بھی اپوزیشن پارٹیاں عدم اعتماد کی تحریک لائی تھیں اور پھر اسی دن تحریک پر بحث شروع ہو گئی تھی۔ اس بار ایسا کیوں ہوا کہ اس تجویز پر بات نہیں ہو رہی۔

اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ حکومت کے پاس اکثریت کے لئے پوری تعداد ہے۔

وہ بولتے رہے لیکن ہنگامہ کی وجہ سے کچھ سنائی نہیں دیا، اس لیے اسپیکر نے ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے چند منٹوں میں ہی 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

a3w
a3w