کھیل

بابر اعظم کو پھر سے کپتانی دینے کا فیصلہ

بابراعظم اگلے ماہ شروع ہونے والے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں کپتانی کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد باقاعدہ طور پر اعلان کرے گا۔

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کا کپتان تبدیل کردیا، بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
پولارڈ، راشد خان کی جگہ کیپ ٹاون ممبئی انڈینس کے کپتان
نجم سیٹھی چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شپ کی دوڑ سے باہر
بابراعظم کو ہندوستان کے اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیاگیا
وجئے شانتی، انتخابی مہم ومنصوبہ بندی کمیٹی، کی چیف کوآرڈینٹر مقرر

ذرائع کے مطابق بابراعظم اگلے ماہ شروع ہونے والے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں کپتانی کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد باقاعدہ طور پر اعلان کرے گا۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی دکھانے کے بعد 15 نومبر 2023 میں بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس سے استعفیٰ دےدیا تھا، استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ٹی20 ٹیم کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کیا تھا۔

تاہم پاکستان سپر لیگ (ن) میں لاہور قلندرز کی ٹیم کے لیے بطور کپتان ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی تھی۔

a3w
a3w