محبت کے نام پر گھر آنے والے لڑکے کی لڑکی سے زبردستی شادی
محبت کے نام پر نابالغ 17سالہ لڑکی کے گھر جانے پر پکڑے جانے والے لڑکے کی شادی، لڑکی کے رشتہ داروں نے کروادی۔یہ واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے گناورم منڈل میں پیش آیا۔
حیدرآباد(یواین آئی)محبت کے نام پر نابالغ 17سالہ لڑکی کے گھر جانے پر پکڑے جانے والے لڑکے کی شادی، لڑکی کے رشتہ داروں نے کروادی۔یہ واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے گناورم منڈل میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی اپنی خالہ کے پاس رہتی تھی کیونکہ اس کی ماں کا انتقال ہو چکا تھا۔ کچھ عرصہ سے سورم پلی گاؤں کا رہنے والا شری کانت نامی نوجوان محبت کے نام پر لڑکی کے گھر آتا جاتا تھا، جسے مقامی افرا دنے دیکھ لیا۔
اسی دوران، ہفتہ کی رات بھی جب لڑکا لڑکی سے ملنے کیلئے اس کے گھر آیا تو لڑکی کے رشتہ داروں نے اسے پکڑ کر رسیوں سے باندھ دیا اور اس پر زور دیا کہ وہ لڑکی سے شادی کرے۔ اس واقعہ کی اطلاع لڑکے نے اپنے ولدین کو دی۔
مختلف ذاتوں سے لڑکے اورلڑکی کا تعلق ہونے پر لڑکے کے والدین اس شادی کیلئے راضی نہیں ہوئے تاہم دونوں کے بزرگوں کی موجودگی میں لڑکی کی شادی زبردستی لڑکے کے ساتھ کردی گئی۔
اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں فریقین کو پولیس اسٹیشن میں طلب کیا اور ان کی کونسلنگ کی۔ بعد ازاں لڑکی کو رسکیوہوم منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں کوئی معاملہ درج نہیں کیا۔