تلنگانہ
بسوں میں مفت سفر کی سہولت، مسافرین کی تعداد میں اضافہ، خواتین کی شکایت
تلنگانہ کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی سے خواتین نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت کے بعد مسافرین کی تعداد میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔
حیدرآباد (یواین آئی) تلنگانہ کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی سے خواتین نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت کے بعد مسافرین کی تعداد میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔
راج گوپال ریڈی نے اس اسکیم کے بارے میں خواتین کی رائے بس میں سفر کرتے ہوئے جاننے کی کوشش کی جس پر بعض خواتین نے کہاکہ رقم دے کر ٹکٹ خریدنے والے بس میں ٹہر کرسفر کررہے ہیں جبکہ ہم بس میں آرام سے بیٹھ کر سفر کررہے ہیں۔
رکن اسمبلی نے پوچھا کہ کیا خواتین اس سہولت سے استفادہ سے خوش ہیں؟ جس پر ان خواتین نے جواب دیا کہ ملازمت کرنے والی خواتین کو اس سے فائدہ ہوسکتا ہے تاہم مزدورخواتین کو زیادہ فائدہ نہیں ہورہا ہے۔
اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔
Photo Source: @sudhakarudumula