مشرق وسطیٰ

سعودی عرب ، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے دورہ پاکستان کا امکان

انہوں نے کہا کہ ہماری میٹنگ اس ہفتے کے آخر میں پاکستان میں ہوسکتی ہے۔اگر امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کو ممکن بناتا ہے یا کسی معاہدے پر پہنچتا ہے تو اسے اسرائیل پر اثرو رسوخ ڈالنے کے لیے بھی تیار رہنا ہوگا۔

استنبول: ایران ، امریکا جنگ کے معاملے پرپاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں ، اس دوران سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر ہم یہ میٹنگ ترکیہ میں کرنے کے خواہاں تھے، ہمارے پاکستانی بھائی کو ملک میں ہی رکنا تھا،اس لیے میٹنگ پاکستان میں رکھی ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری میٹنگ اس ہفتے کے آخر میں پاکستان میں ہوسکتی ہے۔اگر امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کو ممکن بناتا ہے یا کسی معاہدے پر پہنچتا ہے تو اسے اسرائیل پر اثرو رسوخ ڈالنے کے لیے بھی تیار رہنا ہوگا۔

دوسری جانب امریکی نما ئندہ خصوصی وٹکوف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ میٹنگ اسی ہفتے ہوگی، 15 اور نکاتی تجاویز پر ایران سے جواب متوقع ہے۔