حیدرآباد

گریٹر حیدرآباد زون میں 2بس ڈپوز کو برخاست کرنے کا حکم

بسوں اور اسٹاف کو دیگر ڈپوز میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ آر ٹی سی حکام نے کہا کہ ان دونوں بند ڈپوز کے اسٹاف، کنڈکٹرس اور ڈرائیورس کو وہ دیگر بس ڈپوز میں ایڈجسٹ کیا جانا چاہئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی نے گریٹر حیدرآباد زون میں 2 بس ڈپوز کو برخاست کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔ سرکاری احکام میں رانی گنج کے دو ڈپوز کو ایک ڈپو میں ضم کرنے اور مشیر آباد کے دونوں ڈپو کو ملا کر ایک ڈپو قائم کرنے کی ہدایت دی۔

بسوں اور اسٹاف کو دیگر ڈپوز میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ آر ٹی سی حکام نے کہا کہ ان دونوں بند ڈپوز کے اسٹاف، کنڈکٹرس اور ڈرائیورس کو وہ دیگر بس ڈپوز میں ایڈجسٹ کیا جانا چاہئے۔

ان دونوں ڈپوز کو برخاست کرنے کا عمل 17/ اکتوبر تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے اور اسٹاف کی خواہش کے مطابق متعلقہ ڈپو میں ان کا تبادلہ کردیا جائے گا۔ ان دو ڈپوز کی برخاستگی کے بعد ریاست میں آر ٹی سی بس ڈپوز کی تعداد96 رہ گئی ہے۔