جرائم و حادثات

حیدرآباد۔وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر خطرناک سڑک حادثہ۔ایک ہلاک۔چارافرادشدیدزخمی

حیدرآباد۔وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر چارشدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: حیدرآباد۔وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر چارشدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
خواتین میں دینی فکر وشعورکی بیدار ی میں محترمہ شیما نظیر کا نمایاں مقام: محترمہ ناہید طاہر کا خراج عقیدت
مجلس وداع ایام عزا کا انعقاد گنبدان قطب شاہی، حیدرآباد میں
ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ کا نشہ، فضول خرچی، اور وقف ایکٹ کے خلاف عشرہ اصلاح معاشرہ مہم کا آغاز
جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کا مطالبہ: اصل خاطیوں کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے

یہ حادثہ وجئے واڑہ سے حیدرآباد آرہی تھی کہ نلگنڈہ ضلع کے ایراسانی گوڑم کے قریب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کارپہلے ڈیوائیڈر اور پھر ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر چارشدید زخمی ہوگئے۔

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے مقام حادثہ کامعائنہ کیااورمہلوک کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا۔

a3w
a3w