کھیل

آئی پی ایل سے نام واپس لینے والے غیر ملکی کھلاڑیوں پر 2سال کی پابندی عائد کردی جائے گی

آئی پی ایل گورننگ کونسل نے 2025-2027 کے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کے لیے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت جو کھلاڑی بغیر کسی معقول وجہ کے خریدے جانے کے باوجود خود کو غیر دستیاب قرار دے گا اس پر دو سال کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔

نئی دہلی: اگر کوئی غیر ملکی کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی میں خریدے جانے کے بعد بغیر کسی ٹھوس وجہ کے خود کو سیزن کے لیے غیر دستیاب قرار دے گا، تو ایسے کھلاڑی پر دو سال کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
ورلڈ کپ پر توجہ دیں، ڈبلیو پی ایل کی نیلامی پر نہیں: ہرمن پریت
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
یشسوی اور رنکو سنگھ ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے حق دار: روی شاستری
جوفرا آرچر کی جگہ کرس جارڈن ممبئی انڈینس میں شامل
زخمی کے ایل راہول آئی پی ایل سے باہر

آئی پی ایل گورننگ کونسل نے 2025-2027 کے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کے لیے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت جو کھلاڑی بغیر کسی معقول وجہ کے خریدے جانے کے باوجود خود کو غیر دستیاب قرار دے گا اس پر دو سال کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ چھوٹی نیلامی میں غیر ملکی کھلاڑی کے لیے پرائس ٹیگ سب سے زیادہ ریٹینشن پرائس (18 کروڑ) اور میگا نیلامی میں سب سے زیادہ بولی سے زیادہ نہیں ہوگا۔

تاہم اگر کھلاڑی میڈیکل یا انجری کی وجہ سے دستیاب نہیں رہتا ہے تو ایسی صورتحال میں کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی بلکہ اس حوالے سے کھلاڑی کے ہوم بورڈ سے تصدیق بھی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ بڑی نیلامیوں میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا رجسٹریشن لازمی ہو گی۔ فرنچائزی کے مطابق اس سے کھلاڑی بڑی رقم حاصل کرنے کے لالچ میں چھوٹی نیلامیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ چھوٹی نیلامیوں میں ٹیمیں عام طور پر بعض کھلاڑیوں پر بڑے داو لگاتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ تمام آئی پی ایل فرنچائزی نے جولائی میں آئی پی ایل گورننگ کونسل کے سامنے اپنے مختلف مطالبات پیش کیے تھے۔

a3w
a3w