وجئے واڑہ کی ہوٹل میں موظف فارنسیک عہدیدار مردہ پائے گئے
شیوا کمار کی جانب سے سل فون کالس اور دروازہ کی گھنٹی کا جواب نہ آنے پر ہوٹل اسٹاف نے پولیس کو الرٹ کیا۔ جب پولیس، درواز ہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو وہ فرش پر مردہ حالت میں پڑے ہوئے پائے گئے۔

وجئے وا ڑہ: پولیس نے وجئے واڑہ میں سابق جائنٹ ڈائرکٹر آف آندھرا پردیش فارنسیک سائنسس لیباریٹری ایکا راجو شیوا کمار کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
موظف عہدیدار جو ایک خانگی لیباریٹری میں کام کررہے تھے، شہر کی ایک ہوٹل میں جمعہ کے روز مشتبہ حالت میں مردہ پائے گئے۔74 سالہ ایس شیوا کمار جو شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقہ کے متوطن بتائے گئے ہیں ایک کورٹ کیس کے سلسلہ میں وجئے واڑہ آئے ہوئے تھے۔
شیوا کمار کی جانب سے سل فون کالس اور دروازہ کی گھنٹی کا جواب نہ آنے پر ہوٹل اسٹاف نے پولیس کو الرٹ کیا۔ جب پولیس، درواز ہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو وہ فرش پر مردہ حالت میں پڑے ہوئے پائے گئے۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا اور کمار کے افراد خاندان کو اس بارے میں مطلع کردیا گیا۔ موت کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔
تحقیقاتی عملہ نے ہوٹل کے روم سے کچھ اہم ثبوت جمع کئے۔ شیوا کمار، ایک کیس کے سلسلہ میں عدالت میں شواہد جمع کرانے کیلئے جمعرات کے روز ہوٹل آئے تھے۔