حیدرآباد

فارمولہ ای اگریمنٹ بدعنوانیاں اروند کمار کو میمو جاری

چیف سکریٹری اے شانتی کماری کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، اِس میں اروند کمار سے 46 کروڑ اور 9 کروڑ روپے ٹیکس سے متعلق مالی اخراجات کی وضاحت کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

حیدر آباد: تلنگانہ حکومت نے فارمولہ ”ای ریس اگریمنٹ“ سے متعلق شدید خلاف ورزیوں پر سینئر آئی اے ایس عہدیدار اروند کمار کو میمو جاری کیا ہے اور عہدیدار سے کہا گیا کہ وہ خطیر مالی اخراجات کے تعلق سے وضاحت کریں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

 بتایا جاتا ہے کہ یہ میمو جو کہ چیف سکریٹری اے شانتی کماری کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، اِس میں اروند کمار سے 46 کروڑ اور 9 کروڑ روپے ٹیکس سے متعلق مالی اخراجات کی وضاحت کرنے کے لئے کہا گیا ہے جو کہ حیدر آباد میٹرو پولٹین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایچ ایم ڈی اے) کی جانب سے ادا کئے گئے ہیں۔

 یہ میمو جو کہ 6 / جنوری کو جاری کیا گیا تھا، جب کہ فارمولہ ای کے دوسرے فارمولہ ای ریس (سیزن 10) کو منسوخ کئے جانے کا اعلان کیا گیا جس پر حیدر آباد میں 10 / فروری کو عمل آوری کی جانے والی تھی۔

 میمو جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اروند کمار نے فارمولہ ای ریس اگریمنٹ کے تعلق سے شدید خلاف ورزیاں کی ہیں جس کی اُنہیں وضاحت کرنی چاہیے۔

a3w
a3w