حیدرآباد
تلنگانہ پی جی ٹی گروکل آن لائن امتحان میں تکنیکی مسئلہ
تلنگانہ پی جی ٹی گروکل آن لائن امتحان کے انعقاد میں تکنیکی مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پی جی ٹی گروکل آن لائن امتحان کے انعقاد میں تکنیکی مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔
سرور میں خرابی کی وجہ سے ریاست بھر میں انگریزی کا یہ امتحان شروع ہونے میں تاخیر ہوئی۔
یہ امتحان صبح8.30 بجے شروع ہونا تھا لیکن امیدواروں کو امتحانی مراکز کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
امتحانی مراکز کے منتظمین کے مطابق سرور میں تکنیکی خرابی کے باعث امتحان میں تاخیر ہوئی۔
دریں اثنا، امیدوار بڑی تعداد میں پی جی ٹی انگلش امتحان کے مراکز پر پہنچ گئے ہیں۔