بھارت

احمد آباد میں مودی اور شیخ محمد بن زید النہیان کا روڈ شو (ویڈیو)

وزیر اعظم نریندر مودی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن زید النہیان نے منگل کے روز گجرات کے احمد آباد میں روڈ شو کیا۔

احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن زید النہیان نے منگل کے روز گجرات کے احمد آباد میں روڈ شو کیا۔

متعلقہ خبریں
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
سفارتی تنازعہ، دفتر خارجہ میں مالدیپ کے سفیر کی طلبی

مسٹر مودی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جناب شیخ محمد بن زید النہیان کا استقبال کرنے پہنچے اور آج شام ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

اس کے بعد مسٹر مودی اور مسٹر شیخ محمد بن زید النہیان نے احمد آباد کے ہوائی اڈے سے تین کلومیٹر طویل روڈ شو شروع کیا۔ اس موقع پر مختلف ثقافتی گروپس نے ثقافتی جھانکی اور رقص پیش کیا اور روٹ پر ان کا استقبال کیا۔

مسٹر مودی نے آج صبح ریاست کے گاندھی نگر میں نمائش اور اسٹال کے دو لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہندوستان کے سب سے بڑے عالمی تجارتی نمائش کا افتتاح کیا۔

افتتاح کے موقع پر ریاست کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل کے ساتھ ملک اور دنیا کے معززین اور صنعت کار موجود تھے۔ یہ عالمی تجارتی نمائش 10-11 جنوری کو تجارتی مندوبین کے لیے کھلا رہے گا۔

عام لوگوں کے لیے 12-13 جنوری کو کھلا رہے گا۔ تجارتی نمائش میں 100 ممالک بطور مہمان شرکت کر رہے ہیں جبکہ 33 ممالک پارٹنر ممالک کے طور پر شرکت کر رہے ہیں۔

دسویں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ-2024 کے تحت منعقد ہونے والے اس عالمی تجارتی شو میں آسٹریلیا، تنزانیہ، مراکش، موزمبیق، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، ایسٹونیا، بنگلہ دیش، سنگاپور، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، برطانیہ، جرمنی، ناروے، فن لینڈ، نیدرلینڈز، روس، روانڈا، جاپان، انڈونیشیا اور ویتنام سمیت کل 20 ممالک اپنی اپنی صنعتوں کی نمائش کریں گے۔

اس نمائش میں ریسرچ سیکٹر کے 1000 سے زائد شرکت کنندگان ہوں گی، جو مختلف شعبوں میں ہونے والی تحقیق اور اختراعات کی نمائش کریں گے۔

a3w
a3w