تلنگانہ

بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی چندرشیکھر مستعفی

سینئر دلت لیڈر و پانچ مرتبہ کے رکن اسمبلی گذشتہ چند ماہ سے پارٹی کی سرگرمیوں سے دوری اختیار کئے ہوئے تھے۔پارٹی کے ذرائع کے مطابق ان کے ساتھ پارٹی قیادت کے رویہ پر وہ ناخوش تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں بی جے پی کو دھکہ پہنچا ہے کیونکہ اس کے سینئر لیڈراے چندرشیکھرنے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے پارٹی کے ریاستی صدر کشن ریڈی کو مکتوب استعفی اتوار کی صبح روانہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے تانڈور میں “خون عطیہ کیمپ”کا انعقاد
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

سینئر دلت لیڈر و پانچ مرتبہ کے رکن اسمبلی گذشتہ چند ماہ سے پارٹی کی سرگرمیوں سے دوری اختیار کئے ہوئے تھے۔پارٹی کے ذرائع کے مطابق ان کے ساتھ پارٹی قیادت کے رویہ پر وہ ناخوش تھے۔

انہوں نے ورنگل میں گذشتہ ماہ منعقدہ وزیراعظم مودی کے جلسہ میں شرکت کیلئے ان کو پاس بھی جاری نہ کرنے پر پارٹی قیادت سے ناراضگی کااظہار کیا تھا۔چندرشیکھر1985سے مسلسل پانچ مرتبہ وقارآباد کے رکن اسمبلی رہے۔

2018میں انہوں نے آزاد امیدوار کے طورپر مقابلہ کیاتھا تاہم ان کو شکست ہوئی۔2019کے لوک سبھا انتخابات میں انہوں نے پداپلی سے کانگریس امیدوار کے طورپر مقابلہ کیاتاہم ان کو ایک مرتبہ پھر شکست ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔