حیدرآباد

کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ کی جانب سے اکبر الدین اویسی رکن اسمبلی و فلور لیڈر ایم آئی ایم کے علم میں لانے پر وزیر صحت ہریش راؤسے نمائندگی کی تھی، جس پر میڈیکل آفیسرس کی خدمات کو حکومت نے مستقل کردیا۔

حیدرآباد: ڈاکٹر اے اے خان ریاستی صدر طبی ا ور حکیم محمد حسام الدین طلعت ریاستی جنرل سکریٹری آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ کے بموجب19 یونانی میڈیکل آفیسرس جو16سال سے کنٹراکٹ کی اساس پر خدمت انجام دے رہے تھے۔

متعلقہ خبریں
مناسب ہدف کا تعین اور سخت محنت کیریئر میں کامیابی کی ضمانت۔ مانو میں طلبہ کا تعارفی پروگرام
عثمانیہ ہاسپٹل کیلئے نئی عمارت تعمیر کی جائے گی: ہریش راؤ
عوام کی آنکھوں کی حفاظت میں حکومت کا ناقابل تسخیر ریکارڈ
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کے سی آر کٹر ہندو: ہریش راو

 انکی خدمات کو مستقل کرنے کے لئے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ کی جانب سے اکبر الدین اویسی رکن اسمبلی و فلور لیڈر ایم آئی ایم کے علم میں لانے پر وزیر صحت ہریش راؤسے نمائندگی کی تھی، جس پر میڈیکل آفیسرس کی خدمات کو حکومت نے مستقل کردیا۔

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اکبر الدین اویسی کے بے حد ممنون و مشکور ہے۔ تنظیم کی جانب سے اُردو گھر مغل پورہ میں ان یونانی میڈیکل آفیسرس کی ہمت افزائی کے لئے ڈاکٹر اے اے خان کی صدارت اور ڈاکٹر محمد غلام احمد اقبال کی سرپرستی میں ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔

 پروگرام کا آغازحکیم محمد فاروق نے تلاوت قرآن کے کلام پاک سے ہوا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سیدسہیل قادری کارپوریٹر پتھر گٹی  وممبر اسٹانڈنگ کمیٹی ا ور پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد مرکزی صدر طبی کانگریس نئی دہلی و سابق ڈائرکٹر آل انڈیا یونانی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ایرہ گڈہ۔

 مہمانِ اعزازی پروفیسر ڈاکٹر احسن فاروقی ایچ او ڈی گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج ومرکزی صدر اکیڈمک وینگ نئی دہلی، ڈ اکٹر محمد عارف اللہ چیفسپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ انڈین میڈیسن فارمیسی یونانی محکمہ آیوش،

 ڈاکٹر محمد رفیع حیدر شکیب صدر یونانی میڈیکل اسوسی ایشن،  ڈاکٹر منہاج الدین خان صدر یونانی میڈیکل آفیسر وینگ اے آئی یو ٹی سی تلنگانہ، ڈاکٹر شفیق احمد ڈرگ انسپکٹر یونانی محکمہ آیوش، ان یونانی میڈیکل آفیسرس کی گل پوشی و شال پوشی کی گئی

جن میں قابل ذکر ڈاکٹر محمد عمر علی فاروقی، قلعہ گھنپور ونپرتی۔ڈاکٹر وہاج خان، مغل گدا‘ ڈاکٹر عظیم سدی پیٹ۔ڈاکٹر اسما انجم چمپا پیٹ‘ڈاکٹر یاسمین صدیقی مستعد پورہ‘ڈاکٹر اطہر فاطمہ نرمل‘ڈاکٹر جوہر جہاں، دیورکنڈہ‘ڈاکٹر غزالہ انجم، وقارآباد‘ڈاکٹر فرحین خاتون کریم نگر‘ ڈاکٹر یاقوت خلیل میدک‘ڈاکٹر خزوینہ واجد نڈیکڑم سوریاپیٹ۔

ڈاکٹر نسیم سلطانہ تانڈور‘ ڈاکٹر ثمینہ یاسمین سنگا ریڈی اور ڈاکٹر ارشد علی کا تقرر بحیثیت سینئر ریسرچ آفیسر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ہیریٹیج دلسکھ نگر ہوا ہے۔

اس کے علاوہ حکیم اللہ ارسطو خازن،ڈاکٹر محمد جہانگیر،ڈاکٹر صدیقی،ڈاکٹر محمد سعاد اللہ، حکیم عبداللہ،حکیم جمیل،حکیم شکیل،حکیم علی بھائی،حکیم انور،ڈاکٹر مجیب،حکیم قادری، محترمہ شاہانہ خان شوسل ورکر کے علاوہ کئی یونانی ڈاکٹرس وحکماء نے شرکت کی۔

 حکیم محمد حسام الدین طلعت نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ جلسہ کے کامیاب انعقاد پر ڈاکٹر سید احمد حسان مرکزی سکریٹری جنرل آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس نئی دہلی نے مستقل کئے جانے والے یونانی ڈاکٹرس اور کامیاب تہنیتی تقریب کے انعقاد پر تنظیم کے تمام ارکان کو مبارکباد پیش کی۔