تلنگانہ

سابق کرکٹر محمد اظہرالدین نے تلنگانہ کے وزیراقلیتی بہبود کی ذمہ داری سنبھال لی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے تلنگانہ کے وزیراقلیتی بہبود اوروزیرپبلک انٹرپرئزس کے طورپراپنی ذمہ داری آج سنبھال لی۔ سکریٹریٹ میں اپنے چیمبر میں ذمہ داری سنبھالنے کے ساتھ ہی انہوں نے دو فائلس پردستخط کئے۔

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے تلنگانہ کے وزیراقلیتی بہبود اوروزیرپبلک انٹرپرئزس کے طورپراپنی ذمہ داری آج سنبھال لی۔ سکریٹریٹ میں اپنے چیمبر میں ذمہ داری سنبھالنے کے ساتھ ہی انہوں نے دو فائلس پردستخط کئے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات


سرپرنماز کی ٹوپی اورپنجابی سوٹ میں ملبوس اظہرالدین اپنے فرزندمحمد اسد الدین کے ساتھ تھے۔


مولانا سید شاہ افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی نے اظہرالدین کو وزارت کی ذمہ داری میں کامیابی،وقف املاک کی حفاظت،حج کمیٹی کے تمام امور کوخیروخوبی سے انجام دینے کی توفیق دینے،اردو زبان کے فروغ کا ذریعہ اظہرالدین کو بنانے،تمام طبقات کی خدمت کی توفیق، تمام اقلیتوں کی خدمت کی توفیق کی دعا کی اورفاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر اظہرالدین کے ساتھ موجود شخصیات کے ساتھ ساتھ عہدیداروں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔