جرائم و حادثاتحیدرآباد

ڈرنک اینڈ ڈرائیو مہم کے دوران، ایک شخص کار سے کانسٹیبل کو گھسیٹ کر لے گیا

حیدرآباد: حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران، نشہ میں دھت ایک شخص نے پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی اوراپنی گاڑی کے ذریعہ کانسٹیبل کو 50 میٹر تک گھسیٹ کر لے گیا۔

حیدرآباد: حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران، نشہ میں دھت ایک شخص نے پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی اوراپنی گاڑی کے ذریعہ کانسٹیبل کو 50 میٹر تک گھسیٹ کر لے گیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق کل شب ٹریفک پولیس، مریال گوڑہ ٹاون میں ہنومان پیٹ فلائی اوور کے قریب یہ مہم چلائی جارہی تھی کہ اسی دوران ایک شخص جس کی شناخت مدھوبابو کے طورپر کی گئی ہے، وہاں پہنچا۔

اس نے ٹریفک پولیس سے کسی بھی قسم کے تعاون سے انکار کردیا اور ٹریفک ملازمین سے بدتمیزی کی۔

وہ پولیس کانسٹیبل لنگاریڈی کو اپنی کار سے 50 میٹر تک گھسیٹ کر لے گیا۔اس واقعہ میں لنگاریڈی زخمی ہوگیا۔

اسے مقامی افراد نے اسپتال منتقل کیا۔

کانسٹیبل لنگاریڈی نے ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں اس شخص کے خلاف شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w