تلنگانہ

متحدہ آندھراپردیش کے سابق ڈپٹی اسپیکرکے ہریشورریڈی چل بسے

تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے سینئر لیڈرو متحدہ آندھراپردیش کے سابق ڈپٹی اسپیکرکے ہریشورریڈی طویل علالت کے بعد جمعہ کی شب چل بسے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے سینئر لیڈرو متحدہ آندھراپردیش کے سابق ڈپٹی اسپیکرکے ہریشورریڈی طویل علالت کے بعد جمعہ کی شب چل بسے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

انہوں نے چندرابابونائیڈو کے دور حکومت میں متحدہ آندھراپردیش میں ڈپٹی اسپیکر کے طورپر خدمات انجام دی تھیں۔

وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو نے ہریشورریڈی کی موت پر ان کو خراج پیش کیا۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیام میں ہریشورکے ساتھ اپنے تعلق کو یاد کیا اور ایک سینئر سیاستداں کے طورپر آنجہانی لیڈر کی عوامی خدمات کو یاد کیاجو پرگی اسمبلی حلقہ سے کئی مرتبہ منتخب ہوئے تھے۔

وزیراعلی نے آنجہانی لیڈرکے فرزند و پرگی کے رکن اسمبلی مہیش ریڈی کے ساتھ ساتھ ان کے دیگر ارکان خاندان سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔