آندھراپردیش

اے پی کے کوناسیما ضلع میں بڑے گڑھے سے گیس اور آگ کے واقعہ سے سنسنی ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کوناسیما ضلع میں ایکوا تالاب کے قریب ایک بڑے گڑھے سے گیس اور آگ کے واقعہ سے سنسنی پھیل گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کوناسیما ضلع میں ایکوا تالاب کے قریب ایک بڑے گڑھے سے گیس اور آگ کے واقعہ سے سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
مرکز نے دیہی ترقی کیلئے اے پی کو بھاری فنڈس جاری کئے
دسہرہ منانے آبائی مقامات جانے والوں کی تعداد میں اضافہ
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں آندھرا وقف بورڈ اور کل ہند انجمن صوفی سجادگان کا بروقت اقدام قابل تقلید: خیر الدین صوفی
بھگوان کو تو سیاست سے دور رکھیں: سپریم کورٹ

یہ واقعہ راجولو منڈل کے سیواکوٹی کے ایکوا تالاب کے قریب پیش آیا۔

آگ لگنے اور گیس کی وجہ سے مقامی لوگ صبح سے ہی خوفزدہ ہیں۔

آگ کے شعلے 20 فٹ تک بلند دیکھے گئے۔ اطلاع ملنے کے بعد او این جی سی کے عہدیداروں نے معائنہ کیا اور فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے آگ پر قابو پانے کی مساعی شروع کردی۔

مقامی افرادکا کہنا ہے کہ قبل ازیں اس مقام پر سروے کروایاگیا تھا۔

ایکوا تالاب کے قریب 6 سال پہلے بورڈالاگیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ اس کی وجہ سے زمین میں موجود گیس باہر آگئی اور آگ لگی۔

مسلسل گیس نکلنے کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا۔