حیدرآباد

ناگپورجانے والے طیارہ کی حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

دوحہ سے یہ طیارہ ناگپور جارہا تھا کہ ہفتہ کی صبح پائلٹ نے ایرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرتے ہوئے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی جو اسے دے دی گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر قطرایرویز کے طیارہ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

دوحہ سے یہ طیارہ ناگپور جارہا تھا کہ ہفتہ کی صبح پائلٹ نے ایرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرتے ہوئے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی جو اسے دے دی گئی۔

ناگپور میں طیارہ کے اترنے کیلئے موسم کے ناموزوں ہونے کے سبب یہ ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔

اس طیارہ میں 300مسافرین سوار تھے۔ تمام مسافرین محفوظ ہیں۔ایرپورٹ اسٹاف کی جانب سے تمام مسافرین کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی کو کوئی بھی مشکل پیش نہ آئے۔

اس ایمرجنسی لینڈنگ پر مسافرین میں تشویش کی لہردیکھی گئی۔

a3w
a3w