حیدرآباد

سابق ڈی ایس پی نلنی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

چیف منسٹر نے گذشتہ دنوں محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس میں نلنی کو بحال کرنے کے موضوع پر بات چیت کی تھی۔ ریڈی نے کہا تھا کہ اگر وہ دوبارہ نوکری کرنا چاہتی ہیں تو ان کی خدمات کو بحال کیا جانا چاہئے۔

حیدرآباد: سابق ڈی ایس پی نلنی نے آج ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سکریٹریٹ پہنچ کر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ تحریک تلنگانہ کے دوران علیحدہ ریاست کے قیام کی تائید کرتے ہوئے نلنی نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور
اردو اکیڈمی جدہ کے وفد کی قونصل جنرل ہند سے ملاقات، سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں پر تبادلۂ خیال

چیف منسٹر نے گذشتہ دنوں محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس میں نلنی کو بحال کرنے کے موضوع پر بات چیت کی تھی۔ ریڈی نے کہا تھا کہ اگر وہ دوبارہ نوکری کرنا چاہتی ہیں تو ان کی خدمات کو بحال کیا جانا چاہئے۔

 اگر محکمہ پولیس کے قوانین میں ان کی بحالی کی گنجائش نہیں ہے تو اسی عہدہ کے رتبہ کے حامل دوسرے محکمہ میں انہیں نوکری فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی اور اگر نلنی ان سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں توانہیں، ملاقات کا موقع دیا جانا چاہئے۔

 نلنی نے اسی موقع سے فائدہ اٹھاکر ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ چیف منسٹر کی جانب سے نوکری پر بحالی کی پیشکش کو یہ کہتے ہوئے نلنی قبول کرنے سے انکار کردیا تھا کہ اب وہ خدمت خلق اور دھرم کے کاموں میں مشغول ہیں اور حکومت حقیقت میں ان کی مدد کرنا چاہتی ہے تو اس کا رخیر میں ان کے ساتھ تعاون کرے۔