حیدرآباد
سابق ڈی ایس پی نلینی نے چیف منسٹر کو جذباتی مکتوب روانہ کیا
وزیراعلی ریونت ریڈی نے پولیس کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کے دوران ان عہدیداروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ سابق ڈی ایس پی نلنی کی ملازمت پر بحال کرنے کے اقدامات کریں۔اگر نلینی رضامند ہوتی ہے تو اس کو ملازمت دی جائے۔
حیدرآباد:سابق ڈی ایس پی نلینی نے وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی کو جذبات مکتوب روانہ کیا ہے۔انہوں نے ریونت کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ وہ پولیس کی ملازمت کے علاوہ کسی اور ملازمت کے لیے موزوں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت”ویدم یگنم“نامی کتاب تحریر کررہی ہیں۔
نلنی نے کہا کہ وہ جلد ہی وزیراعلی سے ملاقات کریں گی۔ نلینی نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کامطالبہ کرتے ہوئے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا تاہم ریاست میں کانگریس حکومت بننے کے بعد وزیراعلی ریونت ریڈی نے پولیس کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کے دوران ان عہدیداروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ سابق ڈی ایس پی نلنی کی ملازمت پر بحال کرنے کے اقدامات کریں۔اگر نلینی رضامند ہوتی ہے تو اس کو ملازمت دی جائے۔