ایشیاء

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری گرفتار

سینئر رہنما فواد چودھری (چودھری فواد حسین) کو حکومت پر کھلے عام اس تنقید کے چند گھنٹے بعد گرفتار کرلیا کہ وہ پارٹی سربراہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی سازش کررہی ہے۔

اسلام آباد: پاکستانی حکام نے چہارشنبہ کے دن پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چودھری (چودھری فواد حسین) کو حکومت پر کھلے عام اس تنقید کے چند گھنٹے بعد گرفتار کرلیا کہ وہ پارٹی سربراہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی سازش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
فواد چوہدری قومی احتساب بیورو کے حوالے
وائی ایس وویکا نندا قتل کے ملزم دستگیر کے والد حملہ میں زخمی
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
پاکستانی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی، ایک پنجابی گرفتار

برطرف وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) کے معتمد کی طرف سے کوہسار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کے بعد لاہور میں ان کے بنگلہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی قائد فرخ حبیب نے ٹویٹ کیا کہ یہ امپورٹیڈ حکومت پاگل ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیوز پوسٹ کی گئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس گاڑیوں کا قافلہ فواد چودھری کو لے جارہا ہے۔

52 سالہ فواد چودھری کی گرفتاری ان افواہوں کے درمیان ہوئی کہ حکومت‘ پی ٹی آئی سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرسکتی ہے۔ فواد چودھری اپنی پارٹی کے کئی ورکرس کے ساتھ لاہور کے زماں پارک علاقہ میں عران خان کے بنگلہ کے باہر جمع ہوئے تھے۔

ان کا دعویٰ تھا کہ وہ اپنی پارٹی سربراہ کی گرفتاری کے مبینہ منصوبہ کو ناکام کرنے کے لئے یہاں اکٹھا ہوئے ہیں۔ فواد چودھری کی گرفتاری کے ساتھ ہی پاکستان میں سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے۔ پاکستان میں عام انتخابات اگست کے بعد ہونے نہیں لیکن عمران خان جلد انتخابات کرانے پر اڑے ہوئے ہیں۔

اخبار ڈان نے فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری کے حوالہ سے کہا کہ فواد چودھری کو صبح 5:30 بجے ان کے بنگلہ کے باہر سے 4کاروں میں لے جایا گیا جن پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں لگی تھی۔ فیملی کو پتہ نہیں ہے کہ فواد چودھری فی الحال کہاں ہے۔ ایف آئی آر کی تفصیلات بھی نہیں دی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری نے عمران خان کے بنگلہ کے باہر تقریر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دھمکایا۔

a3w
a3w