دہلی

سابق وزیر خارجہ نٹورسنگھ چل بسے

سابق وزیر خارجہ کے نٹور سنگھ طویل علالت کے بعد ہفتہ کی رات چل بسے۔ خاندانی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ وہ 93برس کے تھے۔

نئی دہلی: سابق وزیر خارجہ کے نٹور سنگھ طویل علالت کے بعد ہفتہ کی رات چل بسے۔ خاندانی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ وہ 93برس کے تھے۔

انہوں نے دہلی کے قریب گروگرام کے میدانتا ہاسپٹل میں آخری سانس لی، جہاں وہ پچھلے دو ہفتوں سے شریک تھے۔ نٹور سنگھ کی پیدائش 1931ء میں راجستھان کے ضلع بھرت پور میں ہوئی تھی۔

کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ نٹورسنگھ اس وقت کے وزیراعظم منموہن سنگھ کی یو پی اے I حکومت میں (2004-05ء) ہندوستان کے وزیرخارجہ تھے۔

وہ پاکستان میں سفیرہند بھی رہے۔ 1966ء تا 1971ء وہ وزیراعظم اندراگاندھی کے دفتر سے وابستہ تھے۔ انہیں 1984ء میں پدم بھوشن ایوارڈ دیا گیا تھا۔ انہوں نے کئی کتابیں بھی لکھی تھیں۔

a3w
a3w