شمالی بھارت

اڈانی گروپ نے ہینڈنبرگ ریسرچ کے الزامات مسترد کردئے

اڈانی گروپ نے اتوار کے دن ہینڈنبرگ ریسرچ کے تازہ الزامات کو پوری قوت سے مسترد کردیا۔ اس نے ان الزامات کو شرانگیزی اور کھلے عام دستیاب جانکاری کو توڑمروڑ کر پیش کرنے کی حرکت قرار دیا۔

احمد آباد: اڈانی گروپ نے اتوار کے دن ہینڈنبرگ ریسرچ کے تازہ الزامات کو پوری قوت سے مسترد کردیا۔ اس نے ان الزامات کو شرانگیزی اور کھلے عام دستیاب جانکاری کو توڑمروڑ کر پیش کرنے کی حرکت قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس اڈانی معاملے پر ایکسپوز ریالیوں کا انعقاد کرے گی
ہنڈن برگ، سپریم کورٹ کا حکم مودی حکومت کے منہ پر طمانچہ: عاپ
اڈانی کمپنیوں میں ایل آئی سی حصص کی قدر گھٹ گئی
اڈانی کی مدد کی خاطر مرکز نے تلنگانہ کو اسٹیل فیکٹری سے محروم کردیا
اڈانی۔ ہنڈن برگ تنازعہ، سپریم کورٹ جمعہ کو سماعت پر آمادہ

اسٹاک ایکسچینج فائلنگ میں اڈانی گروپ نے ان الزامات کو پوری طرح مسترد کردیا۔ اس نے کہا کہ ساکھ سے محروم شارٹ سیلر نے بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔ اڈانی گروپ کے ترجمان نے پھر کہا کہ کمپنی کا سمندر پار ہولڈنگ اسٹرکچر پوری طرح صاف و شفاف ہے۔

علاوہ ازیں انیل آہوجا 2007-08ء میں اڈانی پاور کے 3i انوسمنٹ فنڈ کا نامزد ڈائرکٹر تھا۔ بعدازاں وہ 2017ء تک ڈائرکٹر اڈانی انٹرپرائزس رہا۔ اڈانی گروپ نے کہا کہ ریسرچ گروپ نے جن افراد کا نام لیا ہے، ان سے اس کا کوئی کاروباری رشتہ نہیں ہے۔

قبل ازیں سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی سربراہ مادھابی پوری بچ اور ان کے شوہر دھول بچ نے ہینڈنبرگ ریسرچ کے الزامات کی سختی سے تردید کی۔

انہوں نے اسے کردار کشی کی کوشش قرار دیا، کیونکہ نیٹ انڈرسن کی کمپنی کو گزشتہ ماہ نوٹس وجہ نمائی جاری کی گئی تھی۔

a3w
a3w