کرناٹک

بی جے پی لیڈر یدیورپا نے سیاست کو الوداع کہہ دیا

ید یورپا نے کہا کہ وہ انتخابی سیاست سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور وہ مرکزی سیاست میں رہنے کے خواہشمند بھی نہیں ہیں، لیکن سیاست میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بی جے پی ریاست میں اقتدار میں واپس آئے۔

بیلگاوی: کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر بی ایس یدیورپا نے انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے یدیورپا نے کہا کہ وہ مرکزی سیاست میں رہنے کے خواہشمند بھی نہیں ہیں، لیکن چاہتے ہیں کہ بی جے پی ریاست میں اقتدار میں واپس آئے۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
کنگنا کی کوئی تعلیمی لیاقت نہیں: گل

انہوں نے پیر کو کہا کہ وہ انتخابی سیاست سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور وہ مرکزی سیاست میں رہنے کے خواہشمند بھی نہیں ہیں، لیکن سیاست میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بی جے پی ریاست میں اقتدار میں واپس آئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے الیکشن نہ لڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ سیاست سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ اس کے بجائے وہ ریاست میں بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے ریاست کا دورہ کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ یدیورپا ایک طاقتور لنگایت لیڈر ہیں۔

یدیورپا نے نامہ نگاروں سے کہا، ‘میری عمر اب 80 سال ہے، اس لیے میں الیکشن نہیں لڑوں گا، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں سیاست سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ میں ریاست بھر کا سفر کروں گا اور بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی پوری کوشش کروں گا۔