آندھراپردیش

انسان کی بَلی چڑھانے کی کوشش

اسی دوران 8ملزمین میں سے 4فرارہونے میں کامیاب رہے۔ پکڑے گئے چارملزمین کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع این ٹی آر میں انسان کی بَلی کی کوشش کومقامی افرادنے ناکام بناتے ہوئے چار افراد کو پکڑلیا۔

یہ واقعہ ضلع کے چوٹاپلی علاقہ میں پیش آیاجس سے سنسنی پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق کل شب 8افراد ایک معصوم لڑکے کے ساتھ پہنچے۔یہ افراد اس لڑکے کی بَلی کی کوشش کررہے تھے تاکہ خفیہ خزانہ کا پتہ چلایاجاسکے تاہم مقامی افراد نے ان ملزمین کو دیکھ لیا اور ان کو پکڑنے کی کوشش کی۔

اسی دوران 8ملزمین میں سے 4فرارہونے میں کامیاب رہے۔ پکڑے گئے چارملزمین کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

مقامی افراد کے مطابق حالیہ دنوں کے دوران شدراپوجا کے واقعات میں اضافہ دیکھاجارہا ہے۔